Home sticky post 3 فخر زمان ٹیم سے آؤٹ ۔ وجہ کیا بنی؟

فخر زمان ٹیم سے آؤٹ ۔ وجہ کیا بنی؟

Share
Share

لاہور:پاکستانی بلے باز فخر زمان بنگلا دیش کے خلاف ون ڈے سیریز سے آؤٹ ہوگئے۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف جارحانہ اننگز کھیلنے والے فخر زمان ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہونے کے باعث دورہ بنگلا دیش سے باہر ہوگئے۔
فخر زمان فٹنس حاصل کرنے کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں ری ہیب کریں گے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ پاکستان ٹیم بنگلا دیش کا دورہ کرے گی جس میں 3 ون ڈے میچز شامل ہیں۔
پاکستان ون ڈے ٹیم 9 مارچ کو بنگلا دیش کے شہر ڈھاکا پہنچے گی اور 10 مارچ کو پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی جس کے بعد پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 11 مارچ، دوسرا 13 مارچ اور تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 15 مارچ کو کھیلا جائے گا اور یہ تمام میچز شیر بنگلا سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
یاد رہے کہ یہ جولائی 2025 کے بعد پاکستان کا بنگلادیش کا دوسرا دورہ ہوگا، جولائی 2025 میں کھیلی گئی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز بنگلادیش نے جیتی تھی۔
مئی/جون 2025 میں بنگلا دیش نے پاکستان کا دورہ کیا تھا اور سلمان علی ا?غا کی قیادت میں پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز 3 صفر سے جیتی تھی۔
یہ امکان بھی ظاہر کیا جارہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ بنگلادیش پر خطے میں پائی جانے والی کشیدگی اثر انداز ہوسکتی ہے، ذرائع کے مطابق موجودہ صورتحال کی وجہ سے سفری خطرات اور خدشات نہ بڑھے تو ٹور شیڈول کے مطابق متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق مضبوط ٹیم کی تشکیل کے لیے ون ڈے سکواڈ میں نوجوان کھلاڑیوں کی شمولیت کا امکان ہے جبکہ ٹی 20 فارمیٹ کے انڈر پرفارمرز کو باہر کیا جاسکتا ہے، صائم ایوب، بابر اعظم اور محمد نواز کی جگہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیے جانے پر غور ہوگا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...