Home نیوز پاکستان پاکستانی امن دستے کے قافلے پر سوڈان میں گھات لگا کر حملہ،ایک سپاہی شہید

پاکستانی امن دستے کے قافلے پر سوڈان میں گھات لگا کر حملہ،ایک سپاہی شہید

Share
Share

راولپنڈی:28جنوری کو پاکستانی امن دستے کے قافلے پر سوڈان کے متنازعہ علاقےمیں گھات لگا کر حملہ کیا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی شہید ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی امن دستہ دو مقامی مریضوں کو ہسپتال لے جا رہا تھا کہ ان پر حملہ کر دیا گیا ۔پاکستانی امن دستوں نے موثر جواب دیا اور عسکریت پسندوں کو پسپائی پر مجبور کر دیا تاہم فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی محمد طارق نے جام شہادت نوش کیا۔جب کہ دو اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے امن دستے نے ہمیشہ اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور فرض سے لگن کی وجہ سے خود کو ممتاز کیا ہے آج تک 181 پاکستانی امن دستوں نے دنیا بھر میں امن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

آئی ایس پی آرکاکہناہےکہ پاکستان عالمی برادری کے ایک ذمہ دار رکن کے طور پر اپنے کردار کے لیے پرعزم ہے۔اور اقوام متحدہ کی سرپرستی میں عالمی امن اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ، سندھ طاس معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے

اسلام آباد: بھارت کے آبی منصوبوں پر سلامتی کونسل سے رجوع پاکستان...

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...