Home سیاست آرمی ایکٹ ترامیم منظوری،عمران خان کی پی ٹی آئی اراکین کے کردار کی تحقیقات کی ہدایت

آرمی ایکٹ ترامیم منظوری،عمران خان کی پی ٹی آئی اراکین کے کردار کی تحقیقات کی ہدایت

Share
Share

لاہور :تحریک انصاف کی کورکمیٹی میں چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے آرمی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری میں تحریک انصاف کے اراکین کے کردار کی باضابطہ تحقیقات کی منظوری دی گئی ۔سینٹر شبلی فراز پر مشتمل یک رکنی کمیشن معاملے کی جامع تحقیقات کرے گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اہم ترین اجلاس ہوا جس میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ انتخابات کی جماعتی سطح پر تیاریوں اور سیاسی حکمت عملی سمیت اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا ۔

اجلاس میں ایوان بالا میں آرمی ایکٹ کی منظوری کے عمل میں تحریک انصاف کے اراکین کے کردار کا بھرپور جائزہ لیاگیا ۔چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے آرمی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری میں تحریک انصاف کے اراکین کے کردار کی باضابطہ تحقیقات کی منظوری دی گئی ۔سینٹر شبلی فراز پر مشتمل یک رکنی کمیشن معاملے کی جامع تحقیقات کرے گا ۔

سینٹر شبلی فراز پر مشتمل یک رکنی کمیشن بلاتاخیر تحقیقات مکمل کر کے چئیرمین تحریک انصاف کے ملاحظے کیلئے پیش کرے گا ۔شبلی فراز کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں پارٹی پالیسی سے انحراف کے مرتکب افراد کے خلاف تادیبی کارروائی کو آگے بڑھایا جائیگا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...