Home Uncategorized امریکا کا پاکستان تحریک انصاف پر پابندی کے فیصلے پر اظہار تشویش

امریکا کا پاکستان تحریک انصاف پر پابندی کے فیصلے پر اظہار تشویش

Share
Share

واشنگٹن: حکومت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف پر پابندی کے فیصلے پر امریکا نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملرکاکہناہے کہ کسی سیاسی جماعت پر پابندی تشویش کی بات ہے ۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ سیاسی جماعت پر پابندی کے حکومتی بیانات دیکھے ہیں، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ سیاسی پیچیدہ عمل کا آغاز کیا جا رہا ہے تاہم اس اندرونی عمل اور فیصلوں پر امریکا نظر رکھے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی سیاسی جماعت پر پابندی تشویش کی بات ہے کیونکہ یہ اقدام انسانی حقوق، آزادی اظہار رائے، آئینی اور جمہوری اصولوں کی پْرامن پاسداری کی مخالفت ہے۔

میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان سمیت کسی بھی ملک میں سیاسی تشدد کی مذمت کرتے ہیں، امریکا انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف ہے، ہم جمہوری اقدار اور بنیادی حقوق کا احترام دیکھنا چاہتے ہیں، پاکستان میں قانون کی حکمرانی کی حمایت کرتے ہیں۔

ترجمان محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا جمہوری عمل اور وسیع تر اصولوں اور قانون کی حکمرانی سمیت انصاف کے اقدامات کی ہمیشہ سے حمایت کرتا رہا ہے۔

Share
Related Articles

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...