Home نیوز پاکستان حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرادیا ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرادیا ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

Share
Share

اسلام آباد: حکومت نے بجلی کے بعد عوام پر پٹرول بم گراتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9.99 روپے فی لیٹر تک اضافہ کردیا۔

بجلی کے نرخوں میں ہوشربا اضافے کے ہاتھوں پریشان عوام پر حکومت نے پٹرول بم گرادیا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9.99 روپے فی لیٹر تک اضافہ کردیا گیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 9.99روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد فی لیٹر پٹرول کی قیمت بڑھ کر 275 روپے 60 پیسے ہوگئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 6 روپے 18 پیسے بڑھائی گئی ہے جس کے بعد فی لیٹر ڈیزل 283 روپے 63 پیسے پر پہنچ گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا جو آئندہ 15 روز تک لاگو رہیں گی۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

استنبول میں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

استنبول: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کے امن، ترقی...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کر دی، عوام نے مزید ریلیف کا مطالبہ کر دیا

پیٹرول اور ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری اسلام آباد: وفاقی...