Home نیوز پاکستان امریکا نے بلاول بھٹو کے وفاق پر سیلاب امداد کے غلط استعمال کے الزام کا نوٹس لے لیا

امریکا نے بلاول بھٹو کے وفاق پر سیلاب امداد کے غلط استعمال کے الزام کا نوٹس لے لیا

Share
Share

واشنگٹن: امریکا کا بلاول کے اُس بیان پر ردعمل سامنے آگیا جس میں چیئرمین پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت پر سیلاب امداد کی 400 ملین ڈالر رقم کے غلط استعمال کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے معمول کی پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ امریکا بلاول بھٹو کے 400 ملین ڈالر کی سیلابی امداد کے غلط استعمال کے الزامات کو سنجیدگی سے لیتا ہے۔

میتھیو ملر نے کہا کہ نہ صرف پاکستان میں بلکہ دنیا میں جہاں بھی امریکی ٹیکس دہندگان کے ڈالرز استعمال ہوتے ہیں اور جہاں فوری انسانی مفادات کو خطرہ لاحق ہوتا ہے۔ امریکا ایسے معاملات کو بہت سنجیدگی سے لیتا ہے۔

امریکی ترجمان نے مزید روشنی ڈالی کہ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ اور یو ایس ایڈ کے پاس امداد کے استعمال کے طریقہ کار کی نگرانی اور جائزہ لینے کے لیے سخت نظام موجود ہیں، اور اگر یہ امداد غلط استعمال ہوئی تو اسے روک دیا جائے گا۔

ترجمان میتھیو ملر نے مزید کہا کہ امریکا ہمیشہ سے ایسے فنڈز کی سخت نگرانی کے عمل پر زور دیتا آیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹونے کہا تھا کہ ورلڈ بینک نے سیلاب زدگان کے لیے 400 ملین ڈالر کا قرضہ اور امداد دی لیکن وفاقی حکومت نے یہ رقم اپنے پاس رکھی جو مختلف منصوبوں کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔

بلاول بھٹو نے سیلاب متاثرین کے لیے مکانات کی تعمیر میں حکومت کی ناکامی پر تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ فنڈز مناسب طریقے سے مختص کیے جائیں۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

استنبول میں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

استنبول: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کے امن، ترقی...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کر دی، عوام نے مزید ریلیف کا مطالبہ کر دیا

پیٹرول اور ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری اسلام آباد: وفاقی...