Home نیوز پاکستان امریکی سینیٹر کاپاکستان میں انٹرنیٹ کی فوری بحالی کا مطالبہ،صورتحال پراظہارتشویش

امریکی سینیٹر کاپاکستان میں انٹرنیٹ کی فوری بحالی کا مطالبہ،صورتحال پراظہارتشویش

Share
Share

واشنگٹن: امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین باب مینڈیز نے پاکستان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالات کو معمول پر لانے کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق باب مینڈیز نے پاکستان میں انٹرنیٹ کی فوری بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیٹ کی بندش معلومات تک رسائی کے بنیادی حق سے عوام کو محروم رکھنے کے مترادف ہے۔

سینیٹر باب مینڈیز نے مزید کہا کہ پاکستان کی صورت حال پر سخت تشویش ہے۔ حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ کشیدگی کے خاتمے کی کوششوں کی حمایت کریں گے۔

قبل ازیں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے بھی پریس بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں پاکستان میں انٹرنیٹ کی بندش کو معلومات تک رسائی کے حق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کے ہم منصوبوں کے ساتھ گفتگو میں انسانی حقوق اور میڈیا کی آزادی سمیت اہم امور پر بات کی ہے۔

ویدانت پٹیل نے کسی ایک جماعت کو پسند یا ناپسند کرنے کے تاثر کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہی کیا دنیا میں کہیں کوئی پسندیدہ امیدوار یا جماعت نہیں۔ پاکستان میں مضبوط جمہوریت امریکا کے مفاد میں ہے۔ ہم وہاں صرف جمہوری اقدار اور قانون کا احترام چاہتے ہیں۔

خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ سے گرفتاری اور اس کے ردعمل میں پھوٹنے والے ہنگاموں کے باعث ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی تھی جو تاحال بحال نہیں ہوسکی ہے۔

Share
Related Articles

خواتین کو کیسے لڑکے متوجہ کرتے ہیں؟ اداکارہ نمرہ شاہد نے دلچسپ رائے دے دی

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ شاہد نے خواتین کی...

پاکستان اور ایران کا مشترکہ ٹرانسپورٹ کمیٹی فعال کرنے پر اتفاق، تجارتی روابط میں بہتری کی امید

پاک ایران ٹرانسپورٹ تعاون کو فروغ دینے کا فیصلہ پاکستان اور ایران...

وینزویلا میں تباہ کن زلزلہ، صدر مملکت اور وزیراعظم کا اظہارِ افسوس

وینزویلا میں زلزلے سے جانی و مالی نقصان پاکستان کے صدرِ مملکت...

9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، ملک بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ

نویں محرم الحرام پر ملک بھر میں ماتمی جلوسوں کا انعقاد شہدائے...