Home Uncategorized امریکا کا یمنی حوثیوں کیخلاف 10 ملکی اتحاد قائم کرنے کا اعلان

امریکا کا یمنی حوثیوں کیخلاف 10 ملکی اتحاد قائم کرنے کا اعلان

Share
Share

واشنگٹن:بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر حملوں کا جواب دینے کیلئے امریکا نے یمن کے حوثیوں کیخلاف 10 ملکی اتحاد قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 10 ملکی اتحاد میں امریکا کے علاوہ برطانیہ، کینیڈا، فرانس، اٹلی، سپین، ناروے، نیدر لینڈ، بحرین اور سیشلز شامل ہیں۔

گزشتہ ماہ یمن کے حوثیوں نے بحیرہ احمر میں اسرائیلی تاجر کا بحری جہاز اغوا کر لیا تھا جبکہ کئی جہازوں پر حملوں کا دعویٰ بھی کیا تھا۔

یمنی حوثیوں کے بحری جہازوں پر حملوں کے بعد ڈنمارک، جرمن، فرانس، برطانیہ، ناروے اور تائیوان کی کمپنیوں نے بحیرہ احمر کے راستے تیل بردار جہازوں کی آمد ورفت معطل کر دی تھی۔

یاد رہے کہ اسرائیل کے دورے پر امریکی وزیر دفاع نے حوثیوں کے حملوں کیخلاف بین الاقوامی میری ٹائم اتحاد بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ حوثیوں کے حملے خطرناک اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، اسرائیل کیلئے امریکی حمایت غیر متزلزل ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...