Home سیاست امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے دبنگ اعلان کردیا

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے دبنگ اعلان کردیا

Share
Share

کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی نے دبنگ اعلان کردیا۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ میں اتنا ظرف رکھتا ہوں کہ یہ نشست نہیں لوں گا، کیونکہ میرے ووٹ کم ہیں، اور میرے مدمقابل پی ٹی آئی آزاد امیدوار کے ووٹ مجھ سے زیادہ ہیں۔

ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم جہاں سے جیتے ہیں وہاں سے ہرا دیا گیا، مجھے صوبائی اسمبلی پہ 30 ہزار ووٹ ملے تھے جنہیں دھاندلی کرکے 26 ہزار کردیا گیا، ہم نے احتجاج کیا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے ووٹ 30 ہزار کیے۔

حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ میں اتنا ظرف رکھتا ہوں کہ یہ نشست نہیں لوں گا، کیونکہ میرے ووٹ کم ہیں، اور میرے مدمقابل پی ٹی آئی آزاد امیدوار کے ووٹ مجھ سے زیادہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں بس اپنا جائز حق چاہیے جو کہ نہیں ملا، ہمیں کوئی لولی پاپ نہیں چاہیے، میں اتنا ظرف رکھتا ہوں، میں یہ سیٹ نہیں لوں گا۔
حافظ نعیم نے اپنی سیٹ پہ حلف نہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فارم 45 کے مطابق یہ سیٹ پی ٹی آئی جیتی ہے، اس پر حق پی ٹی آئی کا ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...