Home Uncategorized ایران بس حادثہ کے شہداء کی میتیں لیکر ایئر فورس کا طیارہ پاکستان روانہ

ایران بس حادثہ کے شہداء کی میتیں لیکر ایئر فورس کا طیارہ پاکستان روانہ

Share
Share

تہران:ایران بس حادثے میں جاں بحق افراد کی میتیں لے کر ایئر فورس کا سی ون 30 طیارہ پاکستان روانہ ہوگیا۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بس حادثے کے شہداء کی میتیں ایران سے پاکستان روانہ کردی گئیں، میتیں لے کر آنے والے سی 130 جہاز نے پاکستانی وقت کے مطابق 6 بجے اڑان بھری، طیارہ رات 10 بجے کے قریب جیکب آباد پہنچے گا۔

زائرین کی میتوں کی وطن روانگی سے قبل یزد ہوائی اڈے پر تعزیتی تقریب ہوئی، تقریب میں یزد کے گورنر، مقامی حکام اور پاکستانی سفارتخانے کے حکام نے شرکت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میتیں رات 10 سے 11 بجے کے درمیان ورثاء کے حوالے کیے جانے کا امکان ہے، میتوں کے ہمراہ کچھ زخمی بھی پاکستان پہنچ رہے ہیں۔

ایمبولینسوں کے ذریعے میتیں آبائی علاقوں میں روانہ کی جائیں گی، زخمیوں کو ایئر ایمبولینس میں کراچی منتقل کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ پاکستان سے ایران روانہ ہونے والی زائرین کی بس کو گزشتہ دنوں حادثہ پیش آیا تھا، جس میں 51 افراد سوار تھے، حادثے میں 28 زائرین جاں بحق اور 23 زخمی ہوئے، 14 زائرین کی حالت تشویشناک ہے، زائرین میں سے زیادہ تر کا تعلق لاڑکانہ سے ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ایران حادثے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے خاندانوں کی مالی امداد کا اعلان کیا۔

شہداء کے ورثاء کو 50، 50 لاکھ اور زخمیوں کو 10، 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...