Home sticky post 6 ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں 5 تا8 اگست شدید بارشوں کے باعث ممکنہ سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری

ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں 5 تا8 اگست شدید بارشوں کے باعث ممکنہ سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری

Share
Share

اسلام آباد:این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمر جنسی آپریشن سینٹر نے اگلے ہفتے کے لیے ممکنہ موسمی صورتحال پر رپورٹ جاری کر دی۔ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں 5 تا8 اگست شدید بارشوں کے باعث ممکنہ سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کیاگیاہے ۔

این ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب (مرالہ، خانکی، قادرآباد) اور دریائے جہلم (منگلا کے بالائی علاقوں) میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب جبکہ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر بہاؤ تیزہونے کا امکان، سوات و پنجکوڑہ کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے ۔

این ڈی ایم اے کاکہناہے کہ تربیلا، کالا باغ، چشمہ، تونسہ اور گڈو بیراج نچلے درجے کا بہاؤ موجود، آئندہ دنوں میں درمیانے درجے تک پہنچنے کا امکان ہے جبکہ ممکنہ بارشوں کے نتیجے میں گلگت بلتستان کے علاقوں ہنزہ,گھانچے اور شگر میں اچانک سیلابی صورتحال اور ندی نالوں میں طغیانی متوقع ہے ۔

این ڈی ایم اے کاکہناہے کہ مون سون بارشوں کے نتیجے میں تربیلا ڈیم 94 فیصد جبکہ منگلا ڈیم 61 فیصد بھر چکے ہیں ۔شہری علاقوں، خصوصاً شمال مشرقی و وسطی پنجاب میں نکاسی آب کے لیے متعلقہ ادارے ڈی واٹرنگ پمپس تیار رکھیں۔

این ڈی ایم اے تمام متعلقہ اداروں کو ممکنہ خطرات کے حوالے سے بروقت آگاہی فراہم کر ررہا ہے۔ این ڈی ایم اے کی جانب سے تمام متعلقہ اداروں کو ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات اور تیاری کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں ۔ ممکنہ سیلابی صورتحال کے حوالے سے حساس علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

این ڈی ایم اے کاکہناہے کہ تیز بہاؤ کی صورت میں ندی نالوں، پلوں اور پانی میں ڈوبی سڑکوں سے گزرنے سے گریزکریں۔مقامی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے نشیبی علاقوں سے فوری نکاسی آب کے لیے ضروری مشینری اور پمپس تیار رکھیں۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کو کھیل کے شعبے میں نمایاں خدمات پر ہلالِ امتیاز عطاء

ایوانِ صدر میں اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب اسلام آباد: پاکستان کرکٹ...

منشیات سمگلر انمول عرف پنکی کے کیس میں اہم پیش رفت

لاہور سے گرفتاری کے بعد نئے انکشافات کراچی: کراچی میں گرفتار خاتون...

معرکۂ حق کے بعد پاکستان کی بین الاقوامی سطح پر سفارتی ساکھ میں نمایاں اضافہ ہوا، سفیر رضوان سعید شیخ

امریکہ میں پاکستانی سفیر کا خصوصی انٹرویو واشنگٹن: امریکہ میں پاکستان کے...

اسلام آباد سیف سٹی کو کیپٹل سمارٹ سٹی میں بدلنے کا منصوبہ تیزی سے جاری

محسن نقوی کا سیف سٹی ہیڈکوارٹرز کا دورہ اسلام آباد: وفاقی وزیر...