Home sticky post 6 پاکستان سفارتخانہ برسلز میں یومِ استحصال کشمیر کی تقریب کا انعقاد، کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقِ خودارادیت کی مکمل حمایت کا اعادہ

پاکستان سفارتخانہ برسلز میں یومِ استحصال کشمیر کی تقریب کا انعقاد، کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقِ خودارادیت کی مکمل حمایت کا اعادہ

Share
Share

برسلز:پاکستان سفارتخانہ برسلز میں یومِ استحصال کشمیر بھارت کی جانب سے 5 اگست 2019 کو کیے گئے غیر قانونی و یکطرفہ اقدامات کی چھٹی برسی کے طور پر منایا گیا۔

پاکستانی سفارتخانہ برسلز میں یومِ استحصال کشمیر کی خصوصی تقریب منعقد کی گئی ۔تقریب کا مقصد مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قبضے کے تحت کشمیری عوام کی جاری تکالیف کو اجاگر کرنا اور ان کی جائز جدوجہد کے ساتھ بھرپور یکجہتی تھا۔

ترجمان پاکستان سفارتخانہ برسلز کے مطابق تقریب کا آغاز صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے خصوصی پیغامات سے ہوا۔ان پیغامات میں اقوام متحدہ منشور اور سلامتی کونسل قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقِ خودارادیت کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا گیا۔

تقریب میں پراثر تقاریر اور کشمیری عوام کی قربانیوں پر مبنی منظوم کلام پیش کیے گئےپاکستان پریس کلب بیلجیم کے صدر عمران ثاقب نے کشمیریوں کے درد، حوصلے، اور استقامت کو اجاگر کرنے والا منظوم کلام پیش کیا۔

ترجمان پاکستان سفارتخانہ برسلز کے مطابق کشمیر کونسل یورپی یونین کے چیئرمین علی رضا سید نے بھارت کی انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں خصوصاً اگست 2019 کے بعد کے حالات پر روشنی ڈالی۔کشمیر پیس فورم کے صدر چوہدری نصیر نے کشمیری عوام پر جاری دہائیوں پر محیط مظالم کا ذکر کیا۔یورپی یونین، بیلجیم اور لکسمبرگ میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے کلیدی خطاب کیا۔پاکستانی سفیر نے بھارتی مظالم اور آبادی کے تناسب کو بدلنے کی کوششوں کی شدید مذمت کی۔

پاکستانی سفیر نے عالمی برادری، یورپی یونین، اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی اخلاقی اور قانونی ذمہ داریاں پوری کریں وہ کشمیری عوام کے لیے عملی اقدامات کریں۔انہوں نے کشمیری عوام کی منصفانہ و جائز جدوجہد کے لیے پاکستان کی سیاسی، سفارتی، اور اخلاقی حمایت کے عزم کو دہرایا۔

پاکستانی سفارتخانے میں کشمیر کے حوالے سے ایک ہفتہ طویل تصویری نمائش کا بھی آغاز کیا گیا۔تصویری نمائش میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور کشمیری عوام کی مزاحمت کو پیش کیا گیاتقریب میں پاکستانی-بیلجین کمیونٹی، صحافیوں، طلبہ، اور سفارتخانے کے حکام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...