Home Uncategorized ‎محبوبہ سے ملنے روس آنے والا امریکی فوجی چوری کے مقدمہ میں پھنس گیا

‎محبوبہ سے ملنے روس آنے والا امریکی فوجی چوری کے مقدمہ میں پھنس گیا

Share
Share

ماسکو: چوری کے الزام میں گرفتار ایک ایسے امریکی فوجی کے خلاف مقدمے کی سماعت ہوئی جو گزشتہ برس اپنی 34 سالہ ناراض روسی گرل فرینڈ کو منانے روس پہنچے تھے۔

عالمی میڈیا کے مطابق امریکی فوجی پہلے سے شادی شدہ ہیں اور جنوبی کوریا میں تعینات ہیں۔ جہاں ان کی ملاقات روسی خاتون سے ہوئی اور دونوں کے درمیان تعلقات قائم ہوگئے تھے تاہم گزشتہ برس روسی خاتون جھگڑے کے بعد واپس روس چلی گئی تھیں۔

امریکی فوج کے اسٹاف سارجنٹ 34 سالہ گورڈن بلیک اپنی گرل فرینڈ سے ملنے کے لیے روس کے ایک بندرگاہی شہر ولادی ووستوک پہنچے تاہم امریکی فوجی کی گرل فرینڈ نے چوری کا الزام عائد کرکے انھیں گرفتار کرا دیا تھا۔

آج عدالت میں اس کیس کی سماعت ہوئی۔ جس میں امریکی فوجی نے اپنے اوپر لگنے والے الزام پر گواہی دینے اور ان الزامات کا جواب دینے پر رضامندی ظاہر کی۔

اگر جرم ثابت ہوگیا تو امریکی فوجی گورڈن بلیک کو 5 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

یاد رہے کہ امریکی فوجی کی گزشتہ برس گرفتاری نے روس اور امریکا کے درمیان تعلقات کو مزید پیچیدہ بنا دیا جو یوکرین جنگ کے باعث پہلے کافی کشیدہ چل رہے تھے۔

روس کی جیلوں میں گورڈن بلیک واحد امریکی فوجی نہیں۔ ان قیدیوں میں کارپوریٹ سکیورٹی ایگزیکٹو پال وہیلن اور وال سٹریٹ جرنل کے رپورٹر ایون گرشکووچ بھی شامل ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...