Home نیوز پاکستان کراچی میں گارڈ نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی

کراچی میں گارڈ نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی

Share
Share

کراچی: شہر قائد میں سیکیورٹی گارڈ کی جانب سے عدم برداشت کا مظاہرہ کرنے کے دوسرے واقعے میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے نوعمر لڑکا جاں بحق ہوگیا،چند روز قبل سخی حسن موبائل مارکیٹ کے سیکیورٹی گارڈ نے ٹک ٹاکر سعد کو ویڈیو بنانے سے نہ رکنے پر گولی مار دی تھی۔

نارتھ کراچی سیکٹر الیون اے میں قائم پٹرول پمپ کے قریب سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے کچرا چننے والا 17 سالہ صمد گل شدید زخمی ہوا جسے انتہائی تشویشناک حالت میں عباسی شہید اسپتال لےجایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

اس حوالے سے ایس ایچ او سرسید افتخار تنولی نے بتایا کہ صمد گل افغانی تھا اور اُس کا کچرے کا گودام تھا، سیکیورٹی گارڈ نےگدھا گاڑی کھڑی کرنے کو منع کیا جس پر تلخ کلامی ہوئی اور اس دوران گارڈ نے لڑکے کو فائرنگ کانشانہ بنایا۔

انہوں نے بتایا کہ گارڈ کی جانب سے فائر کی گئی گولی صمد کے سینے پر لگی جس سے وہ شدید زخمی ہوا اور پھر دوران علاج جاں بحق ہوگیا۔ ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد سیکیورٹی گارڈ رمضان موقع سے فرار ہوگیا تاہم پولیس نے سیکیورٹی کمپنی کے مینجر کو حراست میں لے لیا جبکہ گارڈ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...