Home سیاست چیئرمین پی ٹی آئی کو عہدے سے ہٹانے کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

چیئرمین پی ٹی آئی کو عہدے سے ہٹانے کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کو عہدے سے ہٹانے کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی گئی۔درخواست گزار محمد عون ثقلین کاکہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو انتخابی نشان لینے کے لیے نااہل قرار دیا جائے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف ابھی بھی غیر ملکی اداروں سے ممنوعہ فنڈنگ لے رہی ہے، اس کے خلاف ایکشن لیا جائے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا نام الیکشن کمیشن کے ریکارڈ سے بطور سربراہ پی ٹی آئی ہٹایا جائے۔الیکشن کمیشن خالد محمود خان کی 2 درخواستوں پر 10 اکتوبر کو ابتدائی سماعت کرے گا۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے خلاف تینوں درخواستوں کی کاز لسٹ جاری کر دی۔الیکشن کمیشن 10 اکتوبر کو محمد عون ثقلین کی درخواست پر بھی ابتدائی سماعت کرے گا۔

درخواست گزار محمد عون ثقلین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو انتخابی نشان لینے کے لیے نااہل قرار دیا جائے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...