Home سیاست اعظم خان کی بازیابی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

اعظم خان کی بازیابی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

Share
Share

اسلام آباد:چھ روز سے لاپتہ سابق وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے بھتیجے سعید خان کی جانب سے بازیابی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

درخواست گزار سعید خان نے وکیل قاسم ودود کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے وزارت دفاع ، وزارت قانون ، نیب ، آئی جی ، ایف آئی اے اور ایس ایچ او کوہسار کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ 15 جون شام تقریبا سات بجے اعظم خان گھر سے باہر نکلے تب سے لاپتہ ہیں، انکی کی تلاش کے لیے مختلف فورمز پر ہر ممکن کوشش کی لیکن نہیں ملے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے بھی ماضی میں اعظم خان کو ہراساں کرتی رہی ہے ، جبکہ نیب نے القادر ٹرسٹ کیس میں بطور گواہ اعظم خان کو طلب کیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اعظم خان کی بازیابی کے لیے متعلقہ اداروں کو احکامات جاری کئے جائیں۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...