Home سیاست مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عمل کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عمل کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

Share
Share

لاہور: مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد اس پر عمل کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔درخواست میں لاہور ہائی کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے کا حکم دے۔

سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کروانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر منیر احمد کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

درخواست گزار نے موٴقف اختیار کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے 8 رکنی بینچ کا وضاحتی فیصلہ آچکا ہے۔ یہ سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ ہے اور اس فیصلے پر تاحال عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ چاروں صوبائی اسمبلی کے اسپیکرز کو بھی مراسلہ جاری کرچکے ہیں، مخصوص نشستیں پاکستان تحریک انصاف کو تاحال نہیں ملیں۔

درخواست میں لاہور ہائی کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے کا حکم دے۔ عدالت مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کروانے کا حکم دے۔

Share
Related Articles

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...

وزیراعظم نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر...