Home Uncategorized آسٹریلوی خاتون کو ہوٹل میں ہیئر ڈرائر کا استعمال مہنگا پڑ گیا ،لاکھوں روپے جرمانہ

آسٹریلوی خاتون کو ہوٹل میں ہیئر ڈرائر کا استعمال مہنگا پڑ گیا ،لاکھوں روپے جرمانہ

Share
Share

پرتھ: آسٹریلیا میں ایک ہوٹل کی انتظامیہ نے ہیئر ڈرائر استعمال کرنے پر خاتون سے 1400 آسٹریلوی ڈالرز (تقریباً 2 لاکھ 63 ہزار روپے) جرمانہ وصول کیا۔

نیویارک پوسٹ کے مطابق آسٹریلوی خاتون نووٹیل پرتھ لینگلے کے کنگز پارک میں منسٹری آف ساؤنڈ کنسرٹ دیکھنے کے لیے ہوٹل میں ٹھہری ہوئی تھیں۔

غسل کے بعد خاتون نے ہیئر ڈرائر سے بال سُکھائے جس سے ہوٹل کا فائر الارم بج اُٹھا۔ ایئر فائٹر نے دروازے پر دستک دیکر خاتون کو خطرے سے آگاہ کیا اور فوراً کمرہ چھوڑنے کی ہدایت کی۔

فائر فائٹر خاتون کو نکال کر خود کمرے میں داخل ہوا تو وہاں کچھ نہیں تھا۔ پوچھنے پر خاتون نے بتایا کہ وہ ہیئر ڈرائر استعمال کر رہی تھیں۔

خاتون نے تین دن بعد اپنے ہوٹل کا بل دیکھا تو اس میں 1400 ڈالرز جرمانہ بھی شامل تھا جس کے متعلق ہوٹل نے بتایا کہ یہ فائر ڈپارٹمنٹ کے لیے کال آؤٹ فیس تھی۔

خاتون نے کہا یہ چارج تو آسٹریلیا کے محکمہ فائر بریگیڈ کے چارجز سے بھی زیادہ ہے۔اسے کم کیا جائے لیکن ہوٹل انتظامیہ نے انکار کردیا جس کے بعد نہ تو فون کال اور نہ ہی ای میل کا جواب دیا۔

بعد ازاں سوشل میڈیا پر یہ بات وائرل ہونے کے بعد ہوٹل کے ایک منیجر نے خاتون نے کو اضافی چارج واپس کر دیا۔

خیال رہے کہ چین میں ایک ہوٹل نے دوسری بار نہانے پر صارفین سے فیس وصول کرنے کی پالیسی اپنائی تھی جس پر سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کی گئی تھی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...