Home نیوز پاکستان ‎ژوب میں زلزلے کے جھٹکے ،شدت 4.8 ریکارڈ

‎ژوب میں زلزلے کے جھٹکے ،شدت 4.8 ریکارڈ

Share
Share

‎کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
‎زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی، شہری خوف کے باعث کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
‎زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی گہرائی 30 کلومیٹر جبکہ مرکز ڑوب سے 76 کلو میٹر مشرق میں تھا۔

‎خیال رہے کہ چند روز قبل بھی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس میں زلزلے کی شدت 5.6 جبکہ گہرائی 30 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی تھی۔

Share
Related Articles

پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ایونٹ...

بنگلا دیش کے خلاف پہلے ون ڈے میں تین پاکستانی کھلاڑی ڈیبیو کریں گے، شاہین آفریدی

ڈھاکا:ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے تصدیق کی ہے...

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ...

ملک بھر کی مساجد میں لاکھوں فرزندانِ اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے

اسلام آباد:رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں ملک بھر کی مساجد میں...