Home سیاست ‎ماسکو کنسرٹ ہال حملہ، گرفتار 2 ملزمان عدالت میں پیش

‎ماسکو کنسرٹ ہال حملہ، گرفتار 2 ملزمان عدالت میں پیش

Share
Share

‎ماسکو:روس کے دارالحکومت ماسکو کے کنسرٹ ہال پر حملے کے شبے میں گرفتار 2 ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔
‎ملزمان کی شناخت سعید اکرمی مراد علی رجب علی زادہ اور دلیر جون باروتووچ مرزایوف کے ناموں سے کی گئی ہے۔دونوں مشتبہ افراد غیر ملکی شہری ہیں، ایک ملزم کو ہتھکڑی اور دوسرے کو آنکھوں پر پٹی باندھ کر عدالت میں پیش کیا گیا۔
‎روسی میڈیا کے مطابق ملزمان پر دہشتگرد حملے میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
‎روسی میڈیا کے مطابق حملے میں ملوث 4 ملزمان سمیت 11 افراد گرفتار کیے جاچکے ہیں، گرفتار افراد کو تحقیقاتی کمیٹی کے ہیڈکوارٹرز منتقل کیا گیا ہے۔
‎خیال رہے کہ جمعے کو ماسکو کے کراکس ہال میں فائرنگ اور بم حملے میں ہلاک افراد کی تعداد 137 ہوگئی ہے جبکہ 182 زخمی زیر علاج ہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...