Home نیوز پاکستان پشاور میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکہ،20 افراد جھلس گئے

پشاور میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکہ،20 افراد جھلس گئے

Share
Share

پشاور : پشاورمیں کبوتر چوک کے قریب سلنڈر دکان میں دھماکا ہوا ہے۔ جس کے باعث 20افراد جھلس گئے ۔

ریسکیو 1122 کے مطابق پشاور میں کبوتر چوک پر قائم گیس سلنڈر کی دکان میں زور دار دھماکے کے بعد آگ لگی جس پر قابو پانے کیلیے فائر بریگیڈ حکام موقع پر پہنچے جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

ابتدائی طور پر دھماکے اور آتشزدگی کے نتیجے میں 20 سے زائد افراد جھلسے جن میں سے بیشتر بچے ہیں۔

ریسکیو 1122 کے مطابق زخمیوں میں سے چند کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں فوری طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...