Home سیاست وفاقی وزارت تعلیم کا اساتذہ کی جدید خطوط پر ٹریننگ کے لئے اہم اقدام،معاہدے پر دستخط کردیئے

وفاقی وزارت تعلیم کا اساتذہ کی جدید خطوط پر ٹریننگ کے لئے اہم اقدام،معاہدے پر دستخط کردیئے

Share
Share

اسلام آباد: وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کی وزارت کے سیکرٹری محی الدین وانی نے این جی او کارانداز پاکستان کے ساتھ اساتذہ کی تربیت اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے مالیات سے متعلق علمی و تعلیمی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کردیئے۔

اس معاہدے کے تحت این جی او کارانداز ملک بھر میں وفاق کے زیر انتظام 340 سے زائد اسکولوں کے 3 ہزار سے زائد اساتذہ کو تربیت فراہم کرے گی جس سے 1 لاکھ 34 ہزار سے زائد طلباء مستفید ہوں گے۔

وفاقی وزارت تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے اس اقدام کا مقصد مالی ذمہ داری کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ ساتھ نوجوان نسل کو عالمی معیشت سے مسابقت پیدا کرنے کے لیے درکار مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے۔

این جی او کارانداز اور وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کا یہ معاہدہ سماجی اقتصادی ترقی اور نمو کے لیے مشترکہ عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔ جس کا مقصد نوجوانوں کو باختیار بنانا ہے۔

معاہدے پر سیکرٹری وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت غلام محی الدین وانی اور کارانداز کے سی ای او نے دستخط کیے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...