Home Uncategorized آسٹریلوی باؤلر کاایک اوور میں 6 وکٹیں لیکر ناقابل یقین کارنامہ

آسٹریلوی باؤلر کاایک اوور میں 6 وکٹیں لیکر ناقابل یقین کارنامہ

Share
Share

سڈنی: مقامی میچ میں 6 گیندوں پر 6 وکٹیں حاصل کر کے آسٹریلوی کلب کرکٹر نے ناقابل یقین کارنامہ انجام دے دیا۔

گولڈ کوسٹ کے پریمیئر لیگ ڈویژن تھری میں سرفرز پیراڈائز کلب کی ٹیم نے مدگیرابا کیخلاف فتح لگ بھگ مٹھی میں کر لی تھی اور 179 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انہیں آخری اوور میں صرف پانچ رنز کی ضرورت تھی جبکہ ان کی 6 وکٹیں بھی باقی تھیں لیکن مدگیرابا کے کپتان گیرتھ مورگن نے 6 گیندوں پر 6 وکٹیں حاصل کر کے نہ صرف جیت حاصل کی بلکہ سب کو حیرت میں بھی ڈال دیا۔

مورگن نے میچ جیتنے کے بعد بتایا کہ امپائر نے اوور کے آغاز میں مجھ سے کہا کہ میچ جیتنے کیلئے مجھے ہیٹ ٹرک کرنی پڑے گی جب یہ ہو گیا تو وہ میری طرف دیکھتے رہ گئے، میچ میں افراتفری اس وقت شروع ہوئی جب ٹیم کے اوپنر جیک گارلینڈ نے گیند کو سیدھا مڈ وکٹ کی طرف اچھال دیا اور 65 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اگلے دو بلے باز مڈ آن اور مڈ وکٹ پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

سرفرز پیراڈائز کی ٹیم کے 8 کھلاڑی 174 رنز پر آؤٹ تھے، مورگن کو اس کے بعد میدان میں اپنی ٹیم کے ساتھیوں کی مزید مدد کی ضرورت نہیں پڑی، آخری دو بلے بازوں کو انہوں نے کلین بولڈ کیا۔

مدگیرابا کے کپتان نے مزید کہا کہ مجھے یاد ہے کہ ہیٹ ٹرک کے بعد میں نے سوچا تھا کہ میں اب یہ میچ نہیں ہارنا چاہتا پھر یہ پاگل پن بن گیا، جب میں نے آخری گیند پر سٹمپس کو پیچھے جاتے دیکھا تو مجھے یقین نہیں آیا، میں نے ایسا کچھ کبھی نہیں دیکھا تھا۔

خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب مورگن نے ایسی شاندار باؤلنگ کی ہو، اس سے قبل بھی مورگن نے ایک بار ایک اوور میں پانچ وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں، وہ 6 وکٹیں اس لیے حاصل نہیں کر پائے تھے کہ اوور کے آغاز میں صرف 5 وکٹیں باقی تھیں۔

Share
Related Articles

مریم اورنگزیب کے بھیس بدل کر جناح اور لاہور چلڈرن اسپتالوں کے سرپرائز دورے

لاہور:وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئیر صوبائی مریم...

وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں زیر تعلیم افغان طلباء کا ریکارڈ طلب کر لیا

پشاور/ اسلام آباد:وفاقی وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں...

جے یوآئی کے سینئر رہنماء حافظ حسین احمدکا انتقال ، نماز جنازہ ادا کر دی گئی

کوئٹہ :جمعیت علما اسلام کے سینئر رہنما اور سینیٹر حافظ حسین احمد...

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...