Home Uncategorized ‎مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی گاڑی کھائی میں گرگئی

‎مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی گاڑی کھائی میں گرگئی

Share
Share

سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں بھارتی فوج کی گاڑی ایک گہری کھائی میں گر کر تباہ ہوگئی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج کی گاڑی معمول کی گشت پر تھی۔ تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر کئی فٹ گہری کھائی میں جاگری۔

قابض بھارتی فوج کی گاڑی میں 10 اہلکار سوار تھے جن میں سے ایک اہلکار جائے وقوعہ پر ہی ہلاک ہوگیا جب کہ دیگر 9 اہلکار شدید زخمی ہیں جنھیں شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

ایک اہلکار نے دوران علاج اسپتال میں دم توڑ دیا جب کہ دیگر 8 افراد کی حالت بھی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

بھارتی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حادثے میں دہشت گردی کے عنصر کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے۔ ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد آبائی علاقے روانہ کردی گئی ہیں۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...