Home sticky post 3 کاٹلنگ میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کے دوران عام شہریوں کی شہادت پر انکوائری کی جائیگی، علی امین گنڈاپور

کاٹلنگ میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کے دوران عام شہریوں کی شہادت پر انکوائری کی جائیگی، علی امین گنڈاپور

Share
Share

پشاور:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ضلع مردان کے پہاڑی علاقے کاٹلنگ میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران عام شہریوں کی شہادتوں کے افسوسناک واقعے کی تمام پہلوؤں سے انکوائری کی جائے گی تاکہ حقائق سامنے آئیں۔

کاٹلنگ واقعے سے متعلق بیان دیتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ انکوائری رپورٹ آنے کے بعد صوبائی حکومت واقعے سے متعلق اپنا واضح موقف دے گی۔

انہوں نے عام شہریوں کی شہادتوں کے واقعے کو قابل مذمت اور افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسی علاقے میں پہلے بھی دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں محسن باقر اور عباس جیسے بڑے دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ سرکاری اطلاعات کے مطابق ہفتے کی صبح اسی علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران 12 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے اور ان کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتی ہے، صوبائی حکومت جاں بحق افراد کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبائی حکومت اور صوبے کے عوام صوبے سے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔

Share
Related Articles

پی ایس ایل 10 ،ملتان سلطانزکے 229 رنز کےہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی بیٹنگ جاری

ملتان:ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں ملتان...

پی ایس ایل 10،ملتان سلطانز کی لاہور قلندر کیخلاف بیٹنگ جاری

ملتان:ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں ملتان...

وزیراعظم شہباز شریف طیب اردوان کی دعوت پر ترکیہ پہنچ گئے،اہم ملاقاتیں ہونگی

انقرہ:وزیراعظم شہباز شریف ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر...

بانی تحریک انصاف کو معدنی وسائل ایکٹ پر تحفظات، وزیراعلیٰ گنڈا پور کو طلب کرلیا

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین نے شیر افضل مروت کے بیانات...