Home sticky post 5 ایک ادارہ جس کا سیاست میں کام نہیں ہے وہ سیاست بھی کرتا ہے ،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

ایک ادارہ جس کا سیاست میں کام نہیں ہے وہ سیاست بھی کرتا ہے ،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

Share
Share

پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان میں یہ مسئلہ ہے کہ یہاں ایک ادارہ تمام اداروں میں ٹانگ اڑاتا ہے اور ایک ادارہ جس کا سیاست میں کام نہیں ہے وہ سیاست بھی کرتا ہے جس کی وجہ سے خیبر پختونخوا میں سیاسی عدم استحکام ہے۔

پشاور میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی سالانہ کانووکیشن 2026 کی تقریب منعقد ہوئی جس میں تعلیمی سال 2025 کے دوران فارغ التحصیل ہونے والے 620 طلباء و طالبات کو بی ایس سی، ایم ایس سی اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں دی گئیں۔

کانووکیشن میں 537 بی ایس سی، 38 ایم ایس سی اور 4 پی ایچ ڈی کی ڈگریاں دی گئیں جبکہ مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے 22 طلباء و طالبات کو گولڈ میڈلز سے نوازا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کامیاب طلباء و طالبات اور ان کے والدین کو مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ پرانے کورسز بے روزگاروں کی فوج پیدا کر رہے تھے تاہم اب جدید سائنسی کورسز اور نئے مضامین متعارف کرانے سے طلباء کو فارغ التحصیل ہونے سے پہلے ہی نوکریاں مل رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں لیکن مواقع کم رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ خیبر پختونخوا بدامنی کا شکار رہا اور صوبے کو ہمیشہ تجربہ گاہ بنایا گیا جس سے نوجوان متاثر ہوئے، تاہم اب ایسا نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اپیکس کمیٹی اور وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ سیکیورٹی کے حوالے سے ملاقاتیں ہوئی ہیں اور امن و امان کے قیام کیلئے اہم اجلاس منعقد ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبر.پختونخوا بدامنی کا.شکار.رہا، نوجوان کافی کچھ کرسکتے تھے جو باقی کو ملتے ہیں، اس دفع ایسا نہیں ہوگا خیبر پختونخوا کو.تجربہ گاہ نہیں بنائنیگے، اپیکس کمیٹی اور شہباز شریف کے ساتھ بھی میٹنگ ہوئی ہے سکیورٹی کے حوالے سے۔ان کا کہنا تھا کہ صوبے کے عوام کے لیے اور انکی حقوق کےلیے ہر شخص کے ساتھ بیٹھنا ہوگا۔امن ہوگا تو خوشحالی آئیگی۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ بند کمروں میں عمران خان کی حکومت کو گرایا گیا، باہر کے ممالک میں نوجوان جارہے ہیں صرف پٹواری یہاں رہیں گے، مہنگائی کی وجہ سے45 فیصد عوام پس چکی ہیں، 5300 ارب روپے کی کرپشن کی گئی ہے آئی ایم ایف نے کہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں آپ کی حقوق کے لیے چٹان کی طرح کھڑا ہوں، جو لوگ عوام کے پیسوں سے جزیرے خرید رہے ہیں ان کےخلاف بغاوت کریں گے،وفاق نے صوبے کے جو بقایاجات روکے ہیں میں آپ کی مدد سے لیکر رہوں گا۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...