Home Uncategorized سیاحوں کی آبدوز ٹائٹن کے زیر سمندر پھٹنے کی تحقیقات کا آغاز کردیاگیا

سیاحوں کی آبدوز ٹائٹن کے زیر سمندر پھٹنے کی تحقیقات کا آغاز کردیاگیا

Share
Share

کینیڈین حکام نے بحراوقیانوس میں سیاحوں کی آبدوز ٹائٹن کے زیر سمندر پھٹنے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔ جمعرات کو آبدوز ٹائٹن کے ملبے کا پتا لگایا گیا تھا جس میں دو پاکستانیوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

کینیڈا کے ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ (ٹی ایس بی) نے کہا کہ وہ آبدوز ٹائٹن سے متعلق تمام امورکی ”سیفٹی انویسٹی گیشن“ شروع کررہا ہے کیونکہ اس کا سطحی معاون جہاز، پولر پرنس، کینیڈا کا جہاز تھا۔

ایجنسی نے بتایا کہ ٹی ایس بی کی ایک ٹیم جائے حادثہ سے تقریباً 400 میل شمال میں معلومات اکٹھی کرنے اور انٹرویو لینے کے لیے روانہ کی گئی۔

اسی کمپنی کے شریک بانی گلیرینو سہولن نے 2009 میں کہا تھا کہ اسٹاکٹن رش سمندر کی گہرائیوں کو تلاش کرنے کے خطرات سے “بڑی حد تک آگاہ” تھا۔

یاد رہے کہ جمعرات کو کینیڈین جہاز کے تعینات کردہ روبوٹک ڈائیونگ گاڑی نے آبدوز ٹائٹن کے ملبے کا پتا لگایا تھا جس میں دو پاکستانیوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

سیاحتی آبدوز کے امور دیکھنے والی کمپنی اوشن گیٹ کے سی ای او اسٹاکٹن رش بھی اس حادثے میں ہلاک ہوگئے تھے۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...