Home نیوز پاکستان سندھ کی پریمیئم نمبر پلیٹس کیلئے آن لائن بولی کا اعلان

سندھ کی پریمیئم نمبر پلیٹس کیلئے آن لائن بولی کا اعلان

Share
Share

کراچی:محکمہ ایکسائز سندھ کی جانب سے پریمیئم نمبر پلیٹس کےلیے آن لائن بولی کا عمل شروع کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

یہ اعلان شرجیل میمن کی زیرصدارت محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول کے اجلاس کے دوران کیا گیا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پلاٹینم، گولڈ اور سلور کیٹیگریز میں نمبر پلیٹس پر اب آن لائن بولی لگائی جاسکے گی۔

انہوں نے کہا کہ آن لائن بولی کا مقصد سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کےلیے فنڈز اکٹھا کرنا ہے۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پریمیئم نمبر پلیٹس کیلئے خصوصی پورٹل متعارف کروایا جائے گا۔ شرکاء پلاٹینم، گولڈ اور سلور کیٹیگریز میں پریمیئم نمبر پلیٹس پر بولی لگا سکیں گے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...