Home Uncategorized گوگل کاالبم آرکائیو سے تصاویر ہٹانے کا اعلان

گوگل کاالبم آرکائیو سے تصاویر ہٹانے کا اعلان

Share
Share

سان فرانسسكو: چند سال پہلے تک گوگل چیٹ کا ایک ٹول بہت مقبول رہا تھا جسے ’ہینگ آؤٹ‘ کا نام دیا گیا تھا۔ اب گوگل نے اعلان کیا ہے کہ اس میں آپ نے جو تصاویر اور دستاویز شیئر کی تھیں انہیں اگلے ماہ تک ہٹادیا جائے گا۔

گوگل ہینگ آؤٹ سے وابستہ تصاویر ’البم آرکائیو‘ میں جمع ہوتی رہتی ہیں جنہیں آپ ایک لوکیشن پر کسی بھی وقت دے سکتے ہیں۔

اب لاتعداد افراد کو گوگل کی جانب سے ای میل موصول ہوئی ہے کہ وہ البم آرکائیو کی تصاویر اتار کر کہیں محفوظ کرلیں، کیونکہ 19 جولائی تک انہیں ڈیلیٹ کردیا جائے گا۔ اسی طرح صارفین گوگل ٹیک آؤٹ پر بھی بیک اپ بناسکتے ہیں۔

گوگل نے یہ بھی کہا گیا کہ ’ہینگ آؤٹ‘ میں جو پس منظر یا کمنٹس وغیرہ لکھے گئے تھے، وہ بھی ہٹادیئے جائیں گے۔ لیکن یاد رہے کہ گوگل نے جو متبادل ٹیک آؤٹ کا لنک دیا ہے وہ صرف سات دن تک کام کرے گا۔

اس دوران البم آرکائیو کی تصاویر کو وہاں سے دوسری جگہ محفوظ کرنا ہوگا۔ تاہم گوگل فوٹوز پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...