Home نیوز پاکستان یو اے ای میں غیرقانونی طور پر مقیم باشندوں کے لئے ویزا ایمنیسٹی کا اعلان

یو اے ای میں غیرقانونی طور پر مقیم باشندوں کے لئے ویزا ایمنیسٹی کا اعلان

Share
Share

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات نے غیر قانونی طور پر رہنے والے غیرملکیوں کے لیے قیام کو قانونی حیثیت دینے یا بغیر کسی جرمانے کے اپنے وطن روانہ ہونے کی اجازت دینے کے لیے ویزا ایمنسٹی پروگرام کا اعلان کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اس بات کا اعلان وفاقی اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سیکیورٹی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جو لوگ عام معافی کی مدت کے دوران ملک چھوڑتے ہیں ان پر زائد قیام کے جرمانے، ایگزٹ فیس یا داخلے پر پابندی عائد نہیں کی جائے گی۔

اس کا مطلب ہے کہ جب تک ان کے پاس درست ویزا اور متعلقہ دستاویزات موجود ہوں انہیں کسی بھی وقت متحدہ عرب امارات میں دوبارہ داخل ہونے کا حق حاصل ہوگا۔

متحدہ عرب امارات کے حکام نے کہا کہ ویزا ایمنسٹی پروگرام قانون کے احترام، رواداری، ہمدردی اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ دیتا ہے اور اس کا اطلاق سیاحتی اور ریذیڈنسی ویزوں کی میعاد ختم ہونے والوں پر ہوگا۔

علاوہ ازیں وہ لوگ جو بغیر دستاویزات کے داخل ہوئے تھے یا جو اپنے اسپانسرز سے فرار ہو گئے تھے وہ بھی معافی کے لیے درخواست دے سکتے ہیں اور متحدہ عرب امارات میں اپنی حیثیت کو قانونی بنا سکتے ہیں۔

تاہم وہ افراد جو متحدہ عرب امارات میں غیر قانونی طور پر داخل ہوئے ہیں وہ معافی کے لیے درخواست نہیں دے سکتے۔

دیگر زمرے جو ایمنسٹی کے لیے درخواست نہیں دے سکتے ہیں ان میں 1 ستمبر 2024 کے بعد ریزیڈنسی اور ویزا کی خلاف ورزی کرنے والے، 1 ستمبر 2024 کے بعد مفرور ہونے والے اور متحدہ عرب امارات یا جی سی سی کے کسی بھی ملک میں ڈی پورٹیشن کیس والے افراد شامل ہیں

Share
Related Articles

پاکستان میں 5G اسپیکٹرم نیلامی، مقامی اور عالمی سرمایہ کاری میں تاریخی اضافہ

اسلام آباد: پاکستان میں 5G اسپیکٹرم کی نیلامی تقریباً 500 ملین ڈالر...

پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ایونٹ...

بنگلا دیش کے خلاف پہلے ون ڈے میں تین پاکستانی کھلاڑی ڈیبیو کریں گے، شاہین آفریدی

ڈھاکا:ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے تصدیق کی ہے...

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ...