Home سیاست اے این پی کاصدارتی الیکشن میں آصف علی زرداری کو ووٹ دینے کا اعلان

اے این پی کاصدارتی الیکشن میں آصف علی زرداری کو ووٹ دینے کا اعلان

Share
Share

اسلام آباد: عوامی نیشنل پارٹی نے صدارتی الیکشن میں پاکستان پیپلزپارٹی اور اتحادی جماعتوں کے مشترکہ امیدوار آصف علی زرداری کی حمایت کا اعلان کردیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان کی قیادت میں وفد نے اسلام آباد میں ہفتے کے روز ملاقات کی۔

سابق صدر آصف علی زرداری اور اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کی جبکہ اے این پی نے 9 فروری کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں صدر آصف علی زرداری کی حمایت کا اعلان کردیا۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے صدارتی انتخابات میں حمایت پر اے این پی کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

خیال رہے کہ نئے صدر کے انتخاب کیلیے الیکشن 9 مارچ کو ہوں گے، اتحادی جماعتوں کے مشترکہ امیدوار آصف زرداری ہیں جبکہ اُن کے مد مقابل محمود خان اچکزئی ہیں۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...