Home سیاست لبنان پر اسرائیلی حملوں میں مزید 60 افراد جاں بحق، 168 زخمی

لبنان پر اسرائیلی حملوں میں مزید 60 افراد جاں بحق، 168 زخمی

Share
Share

بیروت لبنان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں مزید 60 افراد جاں بحق اور 168 زخمی ہو گئے۔

لبنانی وزارتِ صحت کے مطابق اس سال اسرائیل اور حزب اللّٰہ کی لڑائی میں لبنان میں جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 229 ہو گئی ہے۔

لبنان کرائسز رسپانس یونٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 57 فضائی حملے اور گولہ باری کے واقعات پیش آئے ہیں۔

حملے جنوبی لبنان، بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں اور وادی بیکا میں کیے گئے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی فوج کی غزہ میں کلینک پر بم باری سے نومولود سمیت 4 افراد شہید جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔

Share
Related Articles

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...

وزیراعظم نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر...