Home تازہ ترین امریکی صحافی کی تلاش میں شام کی جیل سے ایک اور امریکی قیدی بازیاب

امریکی صحافی کی تلاش میں شام کی جیل سے ایک اور امریکی قیدی بازیاب

Share
Share

دمشق:شامی خانہ جنگی کی رپورٹنگ کے دوران قید ہونے والے امریکی صحافی آسٹن ٹائس کی تلاش میں شام کی جیل میں قید کیے گئے ایک اور امریکی شہری ٹریوس ٹمرمین کو شام سے اردن منتقل کر دیا گیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی رائٹر کے مطابق ٹریوس ٹمرمین کو عراق اور اردن کی سرحد کے قریب شام میں ایک فوجی اڈے پر پہنچایا گیا جہاں سے انہیں اردن منتقل کیا گیا۔
امریکی حکومتی ذرائع کے مطابق یہ واضح نہیں کہ ٹمرمین شام میں کیا کر رہے تھے تاہم ٹمرمین کو التفف کے علاقے میں امریکی فورسز کے حوالے کیا گیا تھا جہاں سے انہیں فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے لے جایا گیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ٹمرمین نے بازیابی کے بعد امریکی حکام کو بتایا ہے کہ وہ امریکا جانے کے بجائے مشرق وسطیٰ میں ہی رہنا چاہتے ہیں۔
ٹمرمین نے امریکی نیوز چینلز کو بتایا ہے کہ جب وہ لبنان سے شام میں داخل ہوئے تب وہ ایک مذہبی زیارت پر تھے۔انہوں نے کہا کہ شام میں قید کے دوران ان کے ساتھ بہت اچھا سلوک کیا گیا۔
امریکی ریاست میسوری اور ہنگری کی پولیس کے مطابق ٹمرمین مئی میں لاپتہ ہو گئے تھے اور انہیں آخری بار بڈاپسٹ میں دیکھا گیا تھا۔
یاد رہے کہ آسٹن ٹائس ایک فری لانس امریکی صحافی ہیں جنہیں 2012 میں دمشق کے قریب شامی خانہ جنگی کی رپورٹنگ کے دوران قید کیا گیا تھا۔

Share
Related Articles

حکومت نے دیوالیہ ہوتی معیشت کو سنبھال لیا ہے،بانی پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے...

علی امین گنڈا پور نے اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی کارکنوں کے لیے کمبل بھجوا دئیے

راولپنڈی :خیبرپختونخوا کے وزیراعلی علی امین گنڈا پور نے اڈیالہ جیل میں...

سانحہ 9 مئی میں ملوث مزید 60 مجرمان کو سزائیں سنا دی گئیں

راولپنڈی: سانحہ 9 مئی میں ملوث مزید 60 مجرمان کو سزائیں سنا...