Home #ٹرینڈ مہنگائی سے پریشان عوام کے لئے ایک اوربری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں مزید اضافہ متوقع

مہنگائی سے پریشان عوام کے لئے ایک اوربری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں مزید اضافہ متوقع

Share
Share

اسلام آباد:سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں بجلی مہنگی کرنے کے حوالے سے درخواست دائر کر دی۔
ماہ اپریل کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست نیپرا میں دائر کی گئی۔ نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 29 مئی کو سماعت کے بعد فیصلہ کرے گا۔درخواست میں بجلی 1 روپے 27 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
سی پی پی اے کے مطابق، اپریل 2025 میں ملک بھر میں 10 ارب 51 کروڑ 30 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، جبکہ 10 ارب 19 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو فراہم کی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق، اپریل میں بجلی کی اوسط پیداواری لاگت 8.94 روپے فی یونٹ رہی جبکہ ریفرنس لاگت 7.68 روپے فی یونٹ مقرر تھی۔
اپریل میں پانی سے 21.94 فیصد، مقامی کوئلے سے 14.51 فیصد، درآمدی کوئلے سے 10.02 فیصد، فرنس آئل سے 0.97 فیصد، مقامی گیس سے 8.01 فیصد، درآمدی ایل این جی سے 20.52 فیصد اور جوہری ایندھن سے 17.91 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...