Home سیاست بانی پی ٹی آئی و علی امین گنڈاپور کیخلاف اقدام قتل اور دہشتگردی کا ایک اور مقدمہ درج

بانی پی ٹی آئی و علی امین گنڈاپور کیخلاف اقدام قتل اور دہشتگردی کا ایک اور مقدمہ درج

Share
Share

اسلام آباد میں بانی تحریک انصاف عمران خان اور وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مقدمہ سرکار کی مدعیت میں تھانہ نون میں درج کیا گیا مقدمہ اقدام قتل اور انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے۔

اعظم سواتی، عمر ایوب، بیرسٹر سیف، پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر عامر مغل، حفیظ الرحمٰن ٹیپو سمیت 500 نامعلوم افراد بھی مقدمے میں نامزد ہیں۔

مقدمے کے متن کے مطابق اسلام آباد پولیس کے کانسٹیبل عبد الحمید کو اغواء کر کے تشدد کیا گیا، بانی پی ٹی آئی اور علی امین گنڈاپور کی ایماء پر 500 سے زائد مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا۔

مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر ڈنڈوں، پتھروں اور آہنی راڈوں سے حملے کیے، انہوں نے پولیس اہلکاروں کی وردیاں پھاڑیں اور اہلکاروں پر فائرنگ بھی کی۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ مظاہرین آنسو گیس کی شیلنگ کی، سرکاری اور عوامی املاک کو جلایا، حکومت اور ریاست کے خلاف نعرے بھی لگائے۔

یاد رہے کہ اسلام آباد پولیس کا کانسٹیبل عبدالحمید تشدد کے دو روز بعد اسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔

Share
Related Articles

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...

وزیراعظم نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر...