Home نیوز پاکستان بلوچستان میں پولیوکا ایک اور کیس رپورٹ

بلوچستان میں پولیوکا ایک اور کیس رپورٹ

Share
Share

کوئٹہ:بلوچستان میں پولیوکا ایک اور کیس سامنے آگیا، ملک بھر میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 43 ہوگئی۔

بلوچستان کے علاقے چاغی سے رواں سال پولیو کا پہلا کیس رپورٹ ہوگیا، قومی ادارہ صحت کی لیبارٹری نے بھی بچے میں ٹائپ ون پولیو وائڈ وائرس کی تصدیق کردی۔

بلوچستان سےپولیو کیسز کی مجموعی تعداد 22 تک پہنچ گئی جبکہ ملک بھر میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 43 ہوگئی۔

نیشنل پولیو ایمرجنسی ْآپریشن سینٹر کے مطابق بلوچستان کے علاقے چاغی کا بچہ پولیو سے معذور ہوگیا، سندھ میں 12 اور خیبر پختونخوا میں 7 بچے پولیو سے معذور ہوئے۔

اسی طرح پنجاب اور اسلام آباد سے بھی ایک ایک پولیو کیس رپورٹ ہوچکا ہے۔

Share
Related Articles

کراچی میں پی آئی اے طیارہ حادثہ میں زندہ بچ جانے والے ظفر مسعود نے آپ بیتی لکھ دی

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی ائی اے) کے 2020 کے طیارہ حادثہ کے...

ایم ایف وفد کی آج پاکستان آمد، کاربن لیوی کی تجویز دینے کا امکان

اسلام آباد:آئی ایم ایف وفد آج پاکستان پہنچ جائے گا جبکہ کل...

حکومت کی جانب سے آئندہ بجٹ میں کاربن لیوی عائد کرنے کی تجویز پر غور

اسلام آباد:وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال26-2025 کے لیے بجٹ...

عالمی مارکیٹ میں سونے کےنرخ گرنے کے بعد ملکی سطح پر بھی قیمتوں میں کمی

کراچی:عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ کم ہونے کے ساتھ ساتھ ملکی...