Home sticky post 4 بھارتی فوج کا ایک اور ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 3 ہلاک

بھارتی فوج کا ایک اور ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 3 ہلاک

Share
Share

گجرات:ریاست گجرات میں بھارتی کوسٹ گارڈ کا ہیلی کاپٹر ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا اور اس میں آگ بھڑک اُٹھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات کے علاقے پوربندر میں انڈین کوسٹ گارڈ کے ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹر نے معمول کی تربیتی پرواز بھری تھی۔

ہیلی کاپٹر میں 5 افراد موجود تھے۔ پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد ہیلی کاپٹر کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

سرچ آپریشن کے لیے بھیجی گئی ٹیم کو کچھ ہی دوری پر ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا۔ ملبے سے تین لاشیں اور دو زخمیوں کو نکالا گیا۔

بھارتی کوسٹ گارڈ کے ترجمان نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں تاہم ابتدائی طور پر لگتا ہے کہ ہیلی کاپٹر کو حادثہ فنی خرابی کے باعث پیش آیا۔

خیال رہے کہ 2021 میں ایسے ہی ایک حادثے میں بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت سمیت 13 افسران ہلاک ہوگئے تھے۔

نااہلی، غفلت اور کرپشن کے باعث بھارتی فوج کے طیاروں اور ہیلی کاپٹرز کے خزاں رسیدہ پتوں کی طرح بکھرنے کے درجنوں واقعات کے بعد گزشتہ برس ایک اہم حفاظتی اپ گریڈ کا آغاز کیا گیا تھا۔

یہ اپ گریڈیشن مکمل ہوچکی ہے اور مقامی طور پر بنائے گئے ہیلی کاپٹرز پر نصب اپ گریڈ شدہ کنٹرول سسٹم سے ان کی فضائی صلاحیت میں بہتری کی توقع بھی کی جا رہی تھی لیکن حادثات پھر بھی نہ رک سکے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...