Home نیوز پاکستان پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں مبینہ طور پر سلپ

پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں مبینہ طور پر سلپ

Share
Share

کراچی: قومی ایئرلائن پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں مبینہ طور پر لاپتہ ہوگیا۔ انتظامیہ نے لاپتہ کریو کے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق محسن رضا نامی فضائی میزبان کو پیر کو کراچی آنے والی پرواز پر رپورٹ کرنا تھی تاہم ٹورنٹو سے کراچی کی پرواز پی کے 784 پر تعینات محسن رضا پرواز سے قبل ہوٹل میں موجود نہیں تھا۔

ذرائع کاکہناہے کہ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے فضائی میزبان کے لاپتہ ہونے کا انکشاف عین پروازکے لیے رپورٹ نہ کرنے پر ہوا۔

خیال رہے کہ ایک سال کے دوران ٹورنٹو میں مبینہ سلپ ہونے والے پی آئی اے فضائی میزبانوں کی تعداد 12 سے زائد ہوگئی، دوسری جانب فضائی میزبانوں کے پاسپورٹس ٹورنٹو میں ایئرلائن حکام کے پاس جمع کرانے کی پالیسی کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

قومی ایئر لائن کے ترجمان نے بتایا کہ قومی ایئرلائن انتظامیہ نے لاپتہ کریو کے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، قصوروار ثابت ہونے پر ایئرلائن قوانین کے تحت سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی جس میں ملازمت سے برخاستگی بھی شامل ہے۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

استنبول میں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

استنبول: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کے امن، ترقی...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کر دی، عوام نے مزید ریلیف کا مطالبہ کر دیا

پیٹرول اور ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری اسلام آباد: وفاقی...