Home نیوز پاکستان الیکشن مینجمنٹ سسٹم کی ایک اور تجرباتی مشق، مطلوبہ مراحل کی کامیابی سے تکمیل

الیکشن مینجمنٹ سسٹم کی ایک اور تجرباتی مشق، مطلوبہ مراحل کی کامیابی سے تکمیل

Share
Share

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق الیکشن مینجمنٹ سسٹم کی ایک اور تجرباتی مشق کی گئی، تجرباتی مشق میں مطلوبہ مراحل اور اہداف کی کامیابی سے تکمیل ہوئی۔

ای ایم ایس تجرباتی مشق میں 859 ریٹرننگ افسر شریک ہوئے، ای ایم ایس کو آن لائن اور آف لائن دونوں صورتوں میں جانچا گیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن مینجمنٹ سسٹم کا بنیادی مقصد انتخابی نتائج کی تیاری ہے، الیکشن مینجمنٹ سسٹم کا استعمال انتخابات کے دن 8 فروری کو ہو گا۔

تجرباتی مشق نے ای ایم ایس کو مکمل فعال اور موثر ثابت کیا، ای ایم ایس مشق کے ذریعے انتخابی نتائج کی ترسیل اور فارم 47 جنریٹ کرنے کا عمل بھی کئی بار دہرایا گیا۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...