Home نیوز پاکستان ‎بجلی صارفین کو ایک اور جھٹکا، فی یونٹ قیمت میں 7 روپے5 پیسے کا بڑا اضافہ

‎بجلی صارفین کو ایک اور جھٹکا، فی یونٹ قیمت میں 7 روپے5 پیسے کا بڑا اضافہ

Share
Share

‎اسلام آباد: حکومت کی جانب سے بجلی صارفین کو ایک اور جھٹکا، فی یونٹ قیمت میں 7 روپے5 پیسے کا بڑا اضافہ کر دیا گیا۔

‎نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے نو ٹیفکیشن جاری کر دیا، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 66 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

‎نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں کے اضافے کا اطلاق رواں ماہ کے بلوں پر ہو گا، لائف لائن سمیت کے الیکٹرک صارفین پر اضافے کا اطلاق نہیں ہو گا،بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق صرف ایک ماہ کیلئے ہوگا۔

‎ذرائع کے مطابق جنوری میں سب سے مہنگی بجلی ڈیزل سے 45 روپے 60 پیسے فی یونٹ ، فرنس آئل سے 35 روپے 43 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔

‎یادرہے کہ بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ جنوری کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...

محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے وفاقی وزیر...

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، عوام نے امن اور استحکام کا ساتھ دیا: شاہ غلام قادر

مظفرآباد: قائد حزب اختلاف کا احتجاجی کال پر ردعمل آزاد جموں و...