Home sticky post 5 خضدار میں سکول بس پر دہشت گرد حملے میں زخمی ہونے والی ایک اور طالبہ شہید

خضدار میں سکول بس پر دہشت گرد حملے میں زخمی ہونے والی ایک اور طالبہ شہید

Share
Share

کوئٹہ: خضدار میں سکول بس پر دہشت گرد حملے میں زخمی ہونے والی ایک اور طالبہ شہید ہو گئی۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق 12 سالہ زخمی طالبہ کو گزشتہ روز کوئٹہ منتقل کیا گیا تھا، دھماکے کے 35 زخمی زیرِ علاج ہیں جن میں سے 5 بچیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق آٹھویں جماعت کی طالبہ سحر سلیم ہسپتال میں زیر علاج تھی مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خدا کے حضور پیش ہو گئی، بس پر حملے کے 36 زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیا گیا تھا۔
ادھر خضدار میں بس پر دہشت گرد حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانہ خضدار میں درج کرلیا گیا، مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں قتل، اقدام قتل اور انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
گزشتہ روز خضدار میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں نے ایک سکول بس کو نشانہ بنایا تھا جس میں 3 بچیوں سمیت پانچ افراد شہید ہوئے تھے، اب شہداء کی تعداد چھ ہو گئی ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...