Home تازہ ترین سینیٹر فیصل واوڈا نے ترقیاتی بجٹ کم کر کے دفاعی بجٹ بڑھانے کی تجویز دے دی

سینیٹر فیصل واوڈا نے ترقیاتی بجٹ کم کر کے دفاعی بجٹ بڑھانے کی تجویز دے دی

Share
Share

اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے ترقیاتی بجٹ کم کر کے دفاعی بجٹ بڑھانے کی تجویز دے دی۔
سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنا پیٹ کاٹ کر دفاعی بجٹ کو بڑھانا پڑے گا، ہمیں ترقیاتی منصوبوں کی بجائے اب دفاع پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کی تنخواہوں کو دوگنا کرنا وقت کی ضرورت ہے اور بھارت کے مقابلے کیلئے حکمت عملی پر بھی سنجیدہ سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، انہوں نے واضح کیا کہ بھارت سے جنگ کو منطقی انجام تک پہنچا کر ہی ہمیں ترقی کے بارے میں سوچنا چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فوج نے کم وسائل کے باوجود بھارت کیخلاف معرکہ مارا، ہم محفوظ ہاتھوں میں ہیں اور قوم متحد ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ بجٹ کو کیسے دو یا تین گنا کیا جائے۔

فیصل واوڈا نے اپوزیشن کے کردار پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حکومت کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپوزیشن کو اعتماد میں لے، یہ سب کچھ اپوزیشن کو ساتھ ملائے بغیر ممکن نہیں ہوگا، حکومت دل بڑا کرے اور اپوزیشن سے اختلافات کو طے کرنے کیلئے سنجیدگی سے بات چیت کرے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...