Home نیوز پاکستان اے این پی کا انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف احتجاجی مظاہروں کا اعلان

اے این پی کا انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف احتجاجی مظاہروں کا اعلان

Share
Share

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی اور نتائج کی تبدیلی کیخلاف احتجاجی مظاہروں کا اعلان کردیا۔

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے اعلان کیا کہ احتجاجی مظاہروں کا آغاز 20 فروری سے ہوگا، سب سے پہلے احتجاجی تحریک کا پروگرام ضلع صوابی میں ہوگا۔

ایمل ولی خان نے کہا کہ صوابی میں پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، جس میں مرکزی و صوبائی رہنما و کارکنان شریک ہوں گے، پھر 23 فروری کو چارسدہ میں پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

صوبائی صدر نے کہا کہ ہم انتخابی دھاندلی اور نتائج کیخلاف پُرامن احتجاج کریں گے، اگر راستہ روکا گیا تو ولی خان سے بھی خطرناک ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے حقوق کیلئے لڑتے رہیں گے، آپ حکومتیں بنائیں اور ہٹائیں اب ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...