Home سیاست اے این پی کا خیبر پختونخوا کے عوام کو بے وقوف کہنے پر نوازشریف سے معافی کامطالبہ

اے این پی کا خیبر پختونخوا کے عوام کو بے وقوف کہنے پر نوازشریف سے معافی کامطالبہ

Share
Share

پشاور: خیبر پختونخوا کے عوام کو بے وقوف کہنے پر اے این پی نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے معافی کامطالبہ کردیا۔ترجمان اے این پی ثمربلورنے کہا کہ یہ لوگ کس منہ سے خیبر پختون خوا آکر ووٹ مانگیں گے۔

اے این پی کے ترجمان ثمربلور نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد اور تین بار وزیراعظم پاکستان کے عہدے پر رہنے والے شخص کو یہ زیب نہیں دیتا کہ ایک صوبے کے عوام کو بیوقوف کہے، یہ الفاظ ایسے وقت کہے گئے جب انکی دختر اسی صوبے میں انتخابی مہم چلارہی تھی، یہ لوگ کس منہ سے یہاں آکر ووٹ مانگیں گے۔

ثمربلور نے کہا کہ ماضی میں اسی جماعت نے ہمارے حقوق دینے سے انکار کیا تھا اور رہبرتحریک خان عبدالولی خان نے اتحاد سے نکلنے کا اعلان کیا، شاید آج نوازشریف صاحب ایک بار پھر تاریخ دہرارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں معلوم ہے کہ پنجاب کا ڈومیسائل رکھنے والا ہر شخص اس ملک میں معزز سمجھا جاتا ہے لیکن پختونخوا کے عوام کے نمائندے ابھی موجود ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس عمل کی نہ صرف مذمت کرتے ہیں بلکہ مطالبہ کرتے ہیں کہ نوازشریف صاحب اپنے الفاظ واپس لے کر پوری قوم سے معافی مانگیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...