Home سیاست اے این پی کا خیبرپختونخوا کے نگراں وزیر صنعت کو وزارت سے ہٹانے کا فیصلہ

اے این پی کا خیبرپختونخوا کے نگراں وزیر صنعت کو وزارت سے ہٹانے کا فیصلہ

Share
Share

پشاور :عوامی نیشنل پارٹی نے خیبرپختونخوا کے نگراں وزیر صنعت عدنان جلیل کو وزارت سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا، صوبائی صدر ایمل ولی خان نے عدنان جلیل کو ہٹانے کا کہہ دیا۔

عدنان جلیل کی جگہ مشیر کھیل مطیع اللّٰہ مروت کو وزیر بنائے جانے کا امکان ہے، اے این پی کے اشرف داوڑ کو بھی نگراں کابینہ کا حصہ بنایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق عدنان جلیل کا جھکاؤ گورنر کی طرف ہے، عدنان جلیل خیبرپختونخوا اکنامک زونز ڈوپلمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی میں آڈٹ کرانا چاہتے تھے لیکن ان پر معاملے کو نہ چھیڑنے کے لیے دباؤ ڈالا گیا۔

ادھر عدنان جلیل کا کہنا ہے کہ انھیں اپنے عہدے سے ہٹانے کی سمری کا علم ہے، کرپشن روکنے کے لیے کام رہا تھا، لگتا ہے اس وجہ سے ہٹایا جارہا ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...