Home سیاست اینٹی کرپشن نے بشریٰ بی بی کو کل طلب کرلیا

اینٹی کرپشن نے بشریٰ بی بی کو کل طلب کرلیا

Share
Share

اوکارہ:اینٹی کرپشن اوکاڑہ نے ترقیاتی کاموں میں کرپشن کے الزام میں چیئرمین تحریک انصاف کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو کل طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے علاقے میں ترقیاتی کاموں میں کرپشن اور من پسند ٹھیکیداروں کو غیر قانونی ٹھیکہ جات دیئے، اینٹی کرپشن اوکاڑہ کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ کو کل پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

اینٹی کرپشن نے بشریٰ بی بی کو کل پیش ہونے کی ہدایت کی ہے، عدم پیروی اور غیر حاضری کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی، اینٹی کرپشن کی طرف سے نوٹس بشریٰ بی بی کے گھر کے باہر چسپاں کر دیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

پشاور ہائیکورٹ نے فیصل جاوید کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کرنے پر وفاق سے رپورٹ طلب کرلی

پشاور:پشاور ہائیکورٹ نے سینیٹر فیصل جاوید کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل...

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس...

۔ 26 نومبر احتجاج،پی ٹی آئی کے 56 کارکنوں کی درخواست ضمانت منظور کر لی

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف...

عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی،شیخ وقاص اکرم

پشاور:رہنما تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے بانی پی ٹی...