Home سیاست اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائیاں، 70 کروڑ روپے مالیت کی منشیات پکڑلی

اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائیاں، 70 کروڑ روپے مالیت کی منشیات پکڑلی

Share
Share

کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران 70کروڑروپے مالیت کی منشیات برآمد کر کے قبضے میں لے لی گئیں۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،کارروائیوں کے دوران 37کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کی گئی، جس کی مالیت 70روپے کے لگ بھگ ہے۔

ترجمان کے مطابق کراچی یونیورسٹی کے قریب خفیہ اطلاع پر کی گئی کارروائی کے دوران گرفتارملزم سے98گرام چرس اور20گرام آئس برآمد کی گئی،جناح ٹرمینل پرکارروائی کےدوران قطرجانے والے مسافرکے سامان کی تلاشی کے دوران 402گرام آئس برآمد ہوئی جبکہ کوئٹہ میں دوکارروائیوں کےد وران4 ملزمان سے 10 کلوگرام ہیروئن اور2کلوگرام آئس برآمد کی گئی۔

اسلام آباد ائیرپورٹ کارروائی کے دوران نائیجیریا سے آنے والے مسافرسے7.5کلوگرام ویڈ، پشاور ائیرپورٹ پرقطرجانے والے مسافرسے980گرام آئس جبکہ لاہور ائیرپورٹ سےسعودی عرب جانے والے مسافرسے 150گرام نشہ آورگولیاں برآمد کی گئیں۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق جی ٹی روڈ نوشہرہ پر2ملزمان سے 2.4 کلو افیون، 6 کلو ہیروئن، 1.2 کلو چرس اور 3 کلوگرام آئس تحویل میں لی گئی جبکہ ایم ون اسلام آباد پردوکارروائیوں میں 4ملزمان سے140گرام افیون،150گرام ہیروئن،1.2کلوگرام چرس اور1.1کلوگرام آئس برآمد کی گئی۔

گرفتار ملزمان کےخلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکےتحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...