Home سیاست انسداد دہشت گردی عدالت،پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

انسداد دہشت گردی عدالت،پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

Share
Share

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے تھانہ سنگجانی کیس میں شیر افضل مروت، عامر ڈوگر، زین قریشی، نسیم شاہ، احمد چٹھہ اور دیگر ملزمان کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا جبکہ شعیب شاہین ایڈووکیٹ کو تھانہ نون میں درج مقدمے میں جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد پولیس نے دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمات میں گرفتار شعیب شاہین ایڈووکیٹ اور گرفتار کارکنوں کو انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات کی عدالت میں پیش کیا۔ پراسکیوٹر راجا نوید نے شعیب شاہین اور دیگر ملزمان کا پندرہ روزہ جسمانی ریمانڈ مانگا۔ ملزمان سے پولیس کی کٹس برآمد کرنی ہیں، پولیس کا سامان استعمال کرتے ہوئے پولیس پر حملہ کیا گیا، 90 روز کا جسمانی ریمانڈ انسداد دِہشت گردی عدالت ایکٹ کے تحت دیا جاسکتا ہے۔

پراسیکیوٹر راجا نوید نے کہا کہ شعیب شاہین کی حد تک کوئی ریکوری نہیں، ان کی ہدایت پر یہ سب کیا گیا ہے اس لئے ریمانڈ مانگ رہے ہیں، شعیب شاہین کے وکلا نے ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں مقدمے سے ڈسچارج کیا جائے۔

عدالت کے استفسار پر بتایا گیا کہ ساٹھ ستر لوگ گرفتار ہوئے ہیں۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ سناتے ہوئے شعیب شاہین ایڈووکیٹ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم سنایا۔ عدالت نے شعیب شاہین ایڈووکیٹ کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر کل دلائل بھی طلب کرلئے ہیں۔

پانچ رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت ایڈووکیٹ، عامر ڈوگر، زین قریشی، نسیم شاہ، احمد چٹھہ و دیگر 8 ملزمان سمیت دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کرکے انکا ریمانڈ دینے کی استدعا کی گئی۔ بیرسٹر گوہر رہا ہوچکے تھے مگر وہ بھی پیش ہوئے۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ مقدمے کا پولیس کے پاس کوئی ایک گواہ ہے؟ پولیس اتنی گرسکتی ہے یہ آج صبح کی ایف آئی آر ہے، یہ قرآن اٹھا دیں کہ یہ واقعہ ہوا ہے، یہاں آنے سے پہلے ہمیں بتایا گیا کہ بیرسٹر گوہر کو ڈسچارج کیا، بیرسٹر گوہر ان شواہد پر ڈس چارج ہوئے جس پر ہمیں یہاں آپ کے سامنے پیش کیا۔

 

عدالت نے کہا کہ آپ کے پاس کلاشنکوف تھی، ان کے پاس نہیں، شیر افضل مروت نے کہا کہ کلاشنکوف آپ بنارہے، میرے پاس پستول ہے۔

عدالت نے پولیس کی استدعا پر 5 رکن اسمبلی سمیت 8 ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر 8 روز کے لیے پولیس کے حوالے کردیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ ملزمان جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں دوبارہ پیش کیے جائیں

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...