Home سیاست انسداد دہشت گردی عدالت، بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو وڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کا حکم

انسداد دہشت گردی عدالت، بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو وڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کا حکم

Share
Share

 

اسلام آباد: عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمات میں وڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ،شاہ محمود قریشی اور دیگر کے خلاف تھانہ کھنہ میں دہشتگری کی دفعات کے تحت درج 2 مقدمات میں وڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی ، جس میں پی ٹی آئی وکیل عدالت پیش ہوئے۔ دوران سماعت جج نے استفسار کیا کہ شاہ محمود قریشی سزا یافتہ قیدی ہیں، کون سی جیل میں ہیں؟۔

پی ٹی آئی وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شاہ محمود قریشی سزا یافتہ نہیں، وہ لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔

جج طاہر عباس سپرا نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کی کہ ملزمان کو وڈیو لنک کے ذریعے آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کیا جائے۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...