Home سیاست بظاہر مارشل لا جیسی صورت حال ہے اور ملک آرمی چیف چلا رہا ہے،عمران خان

بظاہر مارشل لا جیسی صورت حال ہے اور ملک آرمی چیف چلا رہا ہے،عمران خان

Share
Share

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ تشدد کا راستہ وہ اختیار کرتے ہیں جو الیکشن سے خوف زدہ ہوں۔ میں فوج پر تنقید اس طرح کرتا ہوں جیسے بچوں پر تنقید کرتا ہوں جس کا مقصد اصلاح کرنا ہوتا ہے۔ بظاہر مارشل لا جیسی صورت حال ہے اور ملک آرمی چیف چلا رہا ہے۔

برطانوی ریڈیو کو انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہا کہ پاکستان میں جمہوریت بہت کمزور ہوچکی ہے اور بظاہر مارشل لا جیسی صورتحال ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا کہنے کا مطلب یہ ہے کہ ملک کو آرمی چیف چلا رہا ہے۔ ملک میں جمہوریت کا مستقبل روشن ہے کیونکہ 70 فیصد ووٹ بینک رکھنے والی پارٹی کو ایسے اقدامات سے نہیں روکا جا سکتا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ تشدد ہو تو حکومت کو کریک ڈاوٴن کا بہانہ مل جاتا ہے ہمیشہ اپنے کارکنوں کو پرامن رہنے کی تلقین کی ہے۔ بڑے ووٹ بینک والی پارٹیوں کو امن اور الیکشن چاہیے ہوتے ہیں۔ تشدد کا راستہ وہ اختیار کرتے ہیں جو الیکشن سے خوف زدہ ہوں۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت مجھے کسی بھی مقدمے میں گرفتار کرسکتی ہے۔ میری گرفتاری کا بڑا امکان ہے۔ موجودہ چیف سے بھی میرا کوئی اختلاف نہیں لیکن وہاں سے کوئی اختلاف ہے تو وہ ہی بتا سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں فوج پر تنقید اس طرح کرتا ہوں جیسے بچوں پر تنقید کرتا ہوں جس کا مقصد اصلاح کرنا ہوتا ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...